مون سون بارشوں کا حالیہ سلسلہ 7 جولائی تک جاری رہنے کا امکان ہے،این ڈی ایم اے

image

این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے فلیش اور اربن فلڈنگ الرٹ جاری کردیا۔

این ڈی ایم اے کا کہنا ہے  کہ مون سون بارشوں کا حالیہ سلسلہ 7 جولائی تک جاری رہنے کا امکان ہے،اسلام آباد راولپنڈی سمیت سیالکوٹ، مری، گلیات اور کوہستان کے ندی نالوں میں طغیانی کاخدشہ ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کےسی ای او اور ایم ڈی نے استعفیٰ دیدیا

ایبٹ آباد، دیر،سوات، آزاد کشمیر، ڈی جی خان اور راجن پور کے ندی نالوں میں بھی طغیانی کا خطرہ ہے،لاہور، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ اور پشاور میں بھی سیلابی صورتحال متوقع ہے۔

دریائے کابل میں درمیانے درجے کا سیلاب متوقع ہے ،عوام سیلابی ریلوں کو عبور کرنے اور سیلابی پانی میں جانے سے گریز کریں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.