چوتھے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے بھارت کو 184 رنز سے شکست دے دی

image

میلبرن میں ہونے والے آسٹریلیا نے چوتھے ٹیسٹ میچ میں بھارت کو 184 رنز سے شکست دے دی۔

340 رنز کے تعاقب میں بھارتی ٹیم رنز 155 رن بناکر آؤٹ ہوگئی، آسٹریلیا کو پانچ ٹیسٹ میچز کی سیریزمیں دو ایک کی برتری حاصل ہے۔

آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 474 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں بھارتی ٹیم نے 369 رنز اسکور کیے تھے۔ دوسری اننگز میں کینگروز 234 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے اور بھارت کو جیت کے لیے 340 رنز کا ہدف دیا۔

آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان پانچ ٹیسٹ میچز کی سیریز کا آخری ٹیسٹ 3 جنوری سے سڈنی میں شروع ہوگا۔

میلبرن ٹیسٹ میں کامیابی کے بعد آسٹریلیا کے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ (ڈبلیو ٹی سی) میں کوالیفائی کرنے کے امکانات مزید روشن ہو گئے۔

ڈبلیو ٹی سی پوائنٹس ٹیبل کی صورتحال:

آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان میلبرن میں کھیلے جانے والے چوتھے میچ کے نتیجے کے بعد آسٹریلیا پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن پر آگیا۔

بھارت کے پوائنٹس اوسط 55.88 سے کم ہوکر 52.78 پر آ گئی جبکہ آسٹریلیا کی پوائنٹس اوسط58.89 سے بڑھ کر 61.46 ہوگئی۔ 

بھارت کے پاس ان میلبرن ٹیسٹ کے بعد صرف ایک میچ جب کہ آسٹریلیا کے پاس ابھی 3 میچز باقی ہیں۔

واضح رہے کہ جنوبی افریقا نے پاکستان کو سنچورین ٹیسٹ میں شکست دے کر آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ(ڈبلیو ٹی سی)کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.