پی ایس ایل 10 سے متعلق ملتان سلطانز کا اہم فیصلہ

image

پی ایس ایل کی فرنچائز ملتان سلطانز نے 5 کھلاڑیوں کو ٹیم میں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پی ایس ایل فرنچائز ملتان سلطانز کے ریٹین کئے گئے کھلاڑیوں کی فہرست میں محمد رضوان، عثمان خان سمیت 5 کھلاڑی شامل ہیں۔

پاکستان سپر لیگ کی ڈرافٹنگ تقریب 11 جنوری کو ہوگی جبکہ ایونٹ اپریل میں منعقد کیا جائے گا،پی ایس ایل 10 کیلئے بین الاقوامی 5 کھلاڑیوں کو ریٹین کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ان میں کپتان محمد رضوان، اوپنر عثمان خان، فیصل اکرم، افتخار احمد، اسامہ میر شامل ہیں جبکہ ڈیوڈ ویلی اور طیب طاہر کے مستقبل کا ابھی فیصلہ نہیں ہوا۔

پی ایس ایل 10 کے ڈرافٹ میں پہلی پلاٹینیم پِک لاہور قلندرز کی ہوگی جبکہ دوسری پِک کراچی کنگز کی ہوگی۔

اسی طرح ڈرافٹ میں تیسری پِک کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، چوتھی پِک پشاور زلمی، پانچویں پِک ملتان سلطانز اور چھٹی پِک اسلام آباد یونائیٹڈ کی ہوگی۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.