پاکستان میں اسٹارلنک کی سروسز جون میں شروع ہونے کا امکان

image

پاکستان میں اسٹارلنک کی سروسز رواں سال جون میں شروع ہونے کا امکان ہے۔

اس ضمن میں پارلیمانی سیکریٹری وزارت آئی ٹی کا کہنا ہے کہ چھ ماہ میں اسٹار لنک کی سروسز پاکستان میں دستیاب ہوں گی۔

پارلیمانی سیکرٹری آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام سبین غوری نے قائمہ کمیٹی کو بتایا کہ اسٹار لنک نے تین سال قبل لائسنس کیلئے اپلائی کیا تھا، رواں سال جون میں اسٹار لنک کی سروسز پاکستان میں شروع ہوجائیں گی۔

چیئرمین پی ٹی اے نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے کئی سال سے حکومت نے ٹیلی کام سیکٹر میں کوئی سرمائے کاری نہیں کی۔

اسٹار لنک نے پاکستان میں 2 سے 3 گراؤنڈ اسٹیشن بنانے کی خواہش ظاہر کر دی

جبکہ گزشتہ 6 سال میں پی ٹی اے نے سترہ سو ارب ریونیو کی صورت میں حکومت کو دیا ہے۔

بھارت نے ٹیلی کام سیکٹر میں کنیکٹوٹی پر13 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے۔ جبکہ ہماری حکومت نے ایک پیسہ بھی خرچ نہیں کیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.