انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ہر 4 سال بعد چیمپئنز ٹرافی کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔
آئی سی سی نے تصدیق کی ہے کہ چیمپئنز ٹرافی اب ہر چار سال بعد منعقد ہو گی جس میں دنیا کی 8 بہترین ون ڈے ٹیمیں حصہ لیں گی۔
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی، بھارتی کرکٹ ٹیم دبئی پہنچ گئی
دوسری جانب ویمنز چیمپئنز ٹرافی 2027 میں متعارف کروائی جائے گی اور یہ ٹی 20 فارمیٹ میں کھیلی جائے گی۔
آئی سی سی حکام نے ایک اجلاس میں مشاورت کے بعد یہ اقدام اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے، اس پر تمام ممالک سے رائے بھی لی جائیگی، کرکٹ میں نئی تبدیلیاں لانے کے حوالے سے بھی کچھ اقدمات زیرغورہیں۔
پاک، بھارت میچوں کیلئےغیرملکی سٹیڈیم استعمال کرنے کا فیصلہ فی الحال برقرار رہے گا اس میں کوئی تبدیلی نظر نہیں آئی،آئی سی سی کی تمام ترکوششوں کے باوجود بھارتی بورڈ سے کوئی کامیابی حاصل نہیں کرسکی۔