سیلفی جو آخری یادگار بن گئی.. طیارہ حادثے کا شکار بننے والے ایک ہی خاندان کے 5 افراد کی کہانی

image

تصویریں ہمیشہ ہی یادگار ہوتی ہیں لیکن کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ انجانے میں لی گئی تصویر انسان کی آخری یاد بن کر رہ جاتی ہے. کون جانتا ہے کہ تصویر میں ہنستا مسکراتا انسان پلک جھپکتے میں ختم ہوجائے گا. ایسا ہی کچھ بھارتی ریاست گجرات کے شہر احمد آباد میں ہوا.

جہاں طیارہ حادثے میں مرنے والوں میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد بھی شامل تھے. یہ خاندان احمد آباد میں چھٹیاں گزار کر واپس برطانیہ جا رہا تھا، جنہوں نے طیارے میں اپنی سیلفی بھی لی تھی۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر پرتیک جوشی گزشتہ 6 برس سے لندن میں فرائض انجام دے رہے تھے جبکہ ان کی اہلیہ ڈاکٹر کومی ویاس جو کہ خود بھی پیشے سے ڈاکٹر تھیں اپنی ملازمت چھوڑ کر شوہر کے ساتھ لندن میں بسنے کےلیے اپنے تین بچوں کے ساتھ روانہ ہو رہی تھیں. آخری لی گئی سیلفی میں ان سب کے چہروں پر خوشی دیکھی جاسکتی ہے.

اس جوڑے کے 2 جڑواں بیٹے، نکل اور پردیوت پانچ سال کے تھے اور ان کی بیٹی میرایا آٹھ سال کی تھی۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.