جگن کاظم نے علیزے شاہ سے معافی مانگ لی، اصل حقیقت کیا ہے؟

image

معروف میزبان و اداکارہ جگن کاظم نے نوجوان اداکارہ علیزے شاہ سے باضابطہ معافی مانگ لی ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو بیان میں جگن کاظم نے تسلیم کیا کہ بطور سینئر فنکار ان کا رویہ نامناسب تھا جس پر انہیں افسوس ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کا مقصد کسی کی دل آزاری نہیں تھا، تاہم اگر علیزے شاہ کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے تو وہ اس پر بے حد شرمندہ ہیں۔

جگن کاظم کی جانب سے یہ معذرت اس وقت سامنے آئی ہے جب اداکارہ علیزے شاہ نے ایک ویڈیو میں الزام عائد کیا کہ ایک تقریب کے دوران گلوکارہ شازیہ منظور نے انہیں دھکا دیا اور جان بوجھ کر انہیں گرایا اور اس واقعے پر جگن کاظم کی جانب سے طنزیہ انداز اپنانے سے وہ دلبرداشتہ ہوئیں۔

علیزے نے کہا کہ انہوں نے جگن کو ہمیشہ ایک سنجیدہ اور عزت دار شخصیت سمجھا، لیکن اس واقعے کے بعد ان کی رائے بدل گئی۔

جگن کاظم نے علیزے سے متعلق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی میمز اور غیر سنجیدہ تبصروں پر بھی افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ ایسی حساس خبروں کو مزاح کا موضوع بنانے کے بجائے سنجیدگی سے لینا چاہیے۔

انہوں نے عوام اور میڈیا سے اپیل کی کہ وہ دوسروں کی عزتِ نفس کا خیال رکھیں اور مہذب رویہ اختیار کریں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow