بابر اور رضوان آؤٹ۔۔ سہ ملکی سیریز اور ایشیاء کپ کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان

image

شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز 29 اگست سے 7 ستمبر تک منعقد ہوگی، جس میں پاکستان، افغانستان اور میزبان متحدہ عرب امارات کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ اس کے فوراً بعد 8 ٹیموں پر مشتمل ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کا ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ 9 سے 28 ستمبر تک ابوظہبی اور دبئی میں کھیلا جائے گا۔ اس ایونٹ میں پاکستان کو گروپ اے میں رکھا گیا ہے، جہاں اس کا مقابلہ بھارت، عمان اور متحدہ عرب امارات سے ہوگا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے دونوں ایونٹس کے لیے 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ ٹیم کی قیادت سلمان علی آغا کریں گے۔ دیگر کھلاڑیوں میں ابرار احمد، فہیم اشرف، فخر زمان، حارث رؤف، حسن علی، حسن نواز، حسین طلعت، خوشدل شاہ، وکٹ کیپر محمد حارث، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، سلمان مرزا، شاہین شاہ آفریدی اور صفیان مقیم شامل ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US