بونیر: گاڑی کھائی میں گر گئی، 5 افراد جاں بحق، 6 زخمی

image

خیبرپختونخوا کے ضلع بونیر میں ایک گاڑی گہری کھائی میں جا گری۔ حادثے کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہو گئے۔

اسسٹنٹ کمشنر ڈگر کے مطابق حادثہ گزشتہ رات گوکند درہ پلواڑی کے مقام پر بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا۔ حادثے کے نتیجے میں گاڑی تقریباً 300 فٹ گہری کھائی میں جا گری۔

حادثے میں ایک بچہ اور دو خواتین موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ 6 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں فوری طبی امداد کے لیے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US