میٹرک بورڈ، نویں کلاس کے امتحانی فارم جمع کرانے کا شیڈول جاری

image
گورنمنٹ اسکول بغیر کسی فیس کے امتحانی فارم جمع کرا سکتے ہیں

کراچی……ثانوی تعلیمی بورڈکراچی کے اعلامیہ کے مطابق جماعت نہم سائنس و جنرل گروپ ریگولر وپرائیویٹ کے سالانہ امتحانی فارمز برائے سال 2019کے جمع کرانے کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ چیئرمین میٹرک بورڈ پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے کہا کہ سائنس وجنرل گروپ ریگولر کے امتحانی فارمز بورڈ ہذا کے اکاؤنٹس سیکشن میں جمع ہوں گے اور فارم کیساتھ پریکٹیکل سیکشن سے جاری کردہ سوالنامہ کی فوٹو کاپی منسلک کرنا ضروری ہے جبکہ پرائیویٹ طلبہ وطالبات کے امتحانی فارمزمتعلقہ بینکوں میں جمع کئے جائیں گے ۔ تمام الحاق شدہ تعلیمی اداروں کے سربراہان سے کہا گیا ہے کہ وہ اتھارٹی لیٹر کے ہمراہ امتحانی فارمز نیشنل بینک، حبیب بینک لمیٹڈ، عسکری کمرشل بینک اور یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ بورڈ آفس بوتھ سے18اکتوبر سے حاصل کر سکتے ہیں۔ یہ فارم بورڈ کے امتحانی اسٹور پر بھی دستیاب ہوں گے جو سیکرٹری بورڈ کے نام فارم کی قیمت کی مالیت کے پے آرڈر کے ذریعے حاصل کئے جا سکتے ہیں ۔ چیئرمین میٹرک بورڈ نے کہا کہ تمام گورنمنٹ اسکول بھی بغیر کسی فیس کے اپنے فارم بورڈ آفس میں جمع کرا سکتے ہیں اس سلسلے میں طلباء و طالبات سے بھی کسی قسم کی فیس نہ لی جائے۔ بعد ازاں امتحانی فارم بغیر لیٹ فیس کے 18اکتوبر سے 9نومبر2018 تک جمع کئے جائیں گے، اس کے بعد لیٹ فیس کے ساتھ12نومبر سے 23نومبر تک 200 روپے ،26نومبر سے 30نومبرتک500 روپے، 3دسمبر سے 14دسمبر تک800 روپے،17دسمبر سے 21دسمبر تک 1200 روپے، 24دسمبر سے 31دسمبر تک1500 روپے ، یکم جنوری سے 11جنوری تک 1800 روپے اورآخری تاریخ گزرنے کے بعد2500 روپے لیٹ فیس کے ساتھ امتحانی فارم جمع کئے جائیں گے۔ اسکولوں کے سربراہان کو تاکید کی جاتی ہے کہ فارم کو جمع کرانے کیلئے طلباء و طالبات کو انفرادی طور پر بورڈ نہ بھیجا جائے۔
 


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.