چارسدہ میں ٹریفک حادثہ، 2طلباء جاں بحق، متعدد زخمی

image

چارسدہ کے علاقے اتمانزئی بائی پاس روڈ پر دھند اور تیز رفتاری کے باعث ٹرک اور اسکول وین میں تصادم ہوا۔ حادثے کے نتیجے میں دو کم سن طلباء جاں بحق ہوئے جبکہ متعدد بچے زخمی ہوگئے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق حادثہ پیش آتے ہی چارسدہ سے تین ایمبولینسز جائے وقوع کی جانب روانہ کی گئی۔ ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر زخمیوں کو فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور شدید زخمی تین طلباء کو تشویشناک حالت میں پشاور منتقل کر دیا جبکہ دیگر زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چارسدہ منتقل کیا گیا۔

ریسکیو 1122 کے مطابق زخمی بچوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں جبکہ حادثے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US