احتساب عدالت، غیر قانونی مائننگ اسکینڈل، ٹھیکیدار کے اثاثے منجمد

image

خیبر پختونخوا میں غیر قانونی مائننگ اسکینڈل میں ملوث ٹھیکیدار زرگل خان کے اثاثے منجمد کر دیے گئے ہیں۔

احتساب عدالت میں نیب کی اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت دائر درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے ملزم کی کروڑوں روپے کی جائیداد اور اثاثے منجمد کرنے کا حکم جاری کیا۔

نیب پراسیکیوٹر حبیب اللہ بیگ کے مطابق ملزم زرگل خان نے 2010 سے جولائی 2025 تک کاکول کے گزارہ جنگلات میں غیر قانونی مائننگ کی اور قومی خزانے کو 643.700 ملین روپے کا نقصان پہنچایا۔ تحقیقات کے دوران ملزم کے منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے کے شواہد بھی سامنے آئے۔

ملزم کے نام ایبٹ آباد میں آٹھ پلاٹ اور تین قیمتی گاڑیاں بھی رجسٹرڈ ہیں۔ عدالت نے اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ 2010 اور نیب آرڈیننس کے تحت ملزم کے اثاثے منجمد کرنے کی منظوری دے دی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US