بھارتی بیانات حقائق مسخ کرنے کی ناکام کوشش ہے، ترجمان دفتر خارجہ

image

ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے بھارتی وزیر خارجہ کے اشتعال انگیز بیان کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے اسے حقائق مسخ کرنے کی ناکام کوشش قرار دیا ہے۔

نیوز بریفنگ میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی افواج ملک کے تحفظ اور دفاع کے لیے پوری طرح پُرعزم ہیں، جبکہ بھارت خطے میں عدم استحکام کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ انڈونیشیا کے صدر نے پاکستان کا دو روزہ دورہ کیا جس کے دوران دو طرفہ تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ دورے میں 8 معاہدوں پر دستخط کیے گئے، جبکہ انڈونیشین صدر نے فیلڈ مارشل سے بھی ملاقات کی۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی بیانات اور پروپیگنڈے سے زمینی حقائق تبدیل نہیں ہوسکتے، پاکستان علاقائی امن کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US