گلگت بلتستان اسمبلی کا انتخابی شیڈول جاری، پولنگ 24 جنوری کو ہوگی

image

صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی منظوری کے بعد گلگت بلتستان اسمبلی کا انتخابی شیڈول جاری کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی جمع کرانے کیلیے 15 دسمبر مقرر ہے جبکہ 23 دسمبر کو امیدواروں کی فہرست جاری کی جائے گی۔ 30 دسمبر کو کاغذات کی اسکروٹنی ہوگی اور 10 جنوری کو اپیلوں سے متعلق فیصلے دیے جائیں گے، امیدواروں کی حتمی فہرست 11 جنوری کو جاری کی جائے گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی واپس لینے کیلیے 12 جنوری کی تاریخ مقرر ہے، 13 جنوری کو انتخابی نشان الاٹ کیے جائیں گے اور 24 جنوری کو گلگت بلتستان میں پولنگ ہوگی۔

یاد رہے کہ گلگت بلتستان اسمبلی کی مجموعی طور پر 33 نشستیں ہیں جن میں سے 24 پر انتخابات ہوتے ہیں، 6 مخصوص نشتیں خواتین اور 3 ٹیکنوکریٹس پر مشتمل ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US