فوجی فرٹیلائزر کمپنی کا پی آئی اے میں شراکت داری کا فیصلہ

image

فوجی فرٹیلائزر کمپنی (ایف ایف سی) نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) میں حصہ دار بننے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اس حوالے سے ایف ایف سی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں فیصلے کی منظوری دے دی گئی ہے اور باقاعدہ خط بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

جاری خط کے مطابق ایف ایف سی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو عارف حبیب کنسورشیم کے ساتھ ڈیل کرنے کا اختیار دے دیا گیا ہے، جبکہ پی آئی اے کے حصص خریدنے کے لیے ضروری اقدامات کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

ایف ایف سی کے مطابق کنسورشیم نجکاری کمیشن کی جانب سے قبولیت کے خط کا منتظر ہے، جبکہ نجکاری ڈیل کے لیے ریگولیٹرز اور دیگر حکومتی اداروں کی منظوری بھی درکار ہوگی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ فوجی فرٹیلائزر کمپنی پی آئی اے کے 25 سے 35 فیصد تک شیئرز حاصل کر سکتی ہے۔

واضح رہے کہ کنسورشیم کے سربراہ عارف حبیب پہلے ہی فوجی فرٹیلائزر کو پی آئی اے میں شراکت دار بنانے کا عندیہ دے چکے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US