2025 میں پاکستان کا عالمی سطح پر مقام مضبوط ہوا، وفاقی وزیر عطاء اللہ تارڑ

image

وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ 2025 ہر لحاظ سے پاکستان کے لیے کامیابیوں کا سال رہا۔ انہوں نے افواج پاکستان کی قیادت میں دشمن کے عزائم کو ناکام بنانے اور معیشت کی مضبوطی کو نمایاں کامیابی قرار دیا۔

عطاء اللہ تارڑ نے بتایا کہ اسٹاک مارکیٹ نئے ریکارڈ قائم کر رہی ہے دسمبر میں 3.6 ارب ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئیں، اور اوورسیز پاکستانی پاکستان میں سرمایہ کاری پر فخر محسوس کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملائیشیا نے پاکستان سے حلال گوشت اور چاول درآمد کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے جبکہ غیر ملکی دوروں کے نتیجے میں تجارتی اور دفاعی میدان میں کامیابیاں حاصل ہو رہی ہیں۔

وفاقی وزیر نے پی آئی اے کی نجکاری، پاکستانی گرین پاسپورٹ کی عالمی سطح پر عزت، سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے، اور ملائیشیا کے ساتھ تجارتی پیش رفت کو اہم کامیابیاں قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں پاکستان کو سفارتی طور پر تنہا کیا گیا، مگر اب ملک عالمی سطح پر اہم مقام حاصل کر رہا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US