وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے اعلان کیا ہے کہ صوبے بھر کے اسکول اور تعلیمی اداروں میں سردیوں کی چھٹیوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ اب تعلیمی ادارے 19 جنوری سے دوبارہ کھلیں گے۔
وزیر تعلیم نے کہا کہ چھٹیوں میں اضافے کا فیصلہ متعلقہ حکام اور اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد کیا گیا ہے تاکہ طلباء و طالبات اور اساتذہ کی سہولت کو یقینی بنایا جا سکے۔
اس فیصلے کے بعد صوبے کے تمام اسکول و کالجز 18 جنوری تک بند رہیں گے اور 19 جنوری سے معمول کے مطابق کلاسز کا آغاز ہوگا