عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند سطح پر پہنچ گئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 7 ہزار 700 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 80 ہزار 962 روپے کا ہوگیا۔
10 گرام سونے کی قیمت میں 6 ہزار 602 روپے اضافہ ہوا، جس کے بعد 10 گرام سونا 4 لاکھ 12 ہزار 347 روپے کا ہوگیا۔
عالمی مارکیٹ میں 77 ڈالر اضافے کے بعد فی اونس سونا 4 ہزار 586 ڈالر کا ہوگیا۔