پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، مارکیٹ مثبت زون میں بند

image

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوران نمایاں ریکوری دیکھنے میں آئی اور مارکیٹ مثبت رجحان کے ساتھ بند ہوئی۔

کاروبار کے دوران سرمایہ کاروں کی بھرپور دلچسپی کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس میں ایک موقع پر 1265 پوائنٹس تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ 171 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد بھی بحال ہوگئی۔

کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 985 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 171,175 پوائنٹس پر بند ہوا۔

اسٹاک مارکیٹ تجزیہ کاروں کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان معاملات میں بہتری کی خبروں نے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو تقویت دی، جس کے نتیجے میں مارکیٹ میں خریداری کا رجحان بڑھا اور سرمایہ کار دوبارہ متحرک ہوگئے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US