امریکا ایران کے درمیان ممکنہ معاہدہ آخری مرحلے میں داخل، منجمد فنڈز معاملہ زیرِ بحث

image

عرب میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان مجوزہ معاہدہ حتمی مراحل میں داخل ہو چکا ہے، تاہم ایران کے منجمد فنڈز کی بحالی کا معاملہ ابھی تک حل طلب ہے۔

رپورٹس کے مطابق ایران کو منجمد اثاثوں تک رسائی دینے کے طریقۂ کار پر فریقین کے درمیان مذاکرات جاری ہیں اور یہی معاملہ معاہدے کی تکمیل میں اہم رکاوٹ سمجھا جا رہا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ معاہدے پر دستخط سے قبل ایران کو کسی بھی قسم کے فنڈز جاری کرنے کے حق میں نہیں ہیں۔ انہوں نے اس حوالے سے ثالثی کردار ادا کرنے والے فریقوں کو اپنے تحفظات سے بھی آگاہ کر دیا ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ایران کے منجمد اثاثوں کے انتظام کے لیے ایک خصوصی فنڈ قائم کرنے کی تجویز پر غور کیا جا رہا ہے تاکہ فنڈز کے اجراء کے حوالے سے دونوں فریقوں کے تحفظات دور کیے جاسکیں۔

اس سے قبل امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے بھی اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ صدر ٹرمپ ایسے کسی معاہدے پر دستخط نہیں کریں گے جس کے تحت امریکا براہِ راست ایران کو مالی وسائل فراہم کرے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US