دشمن جنگ میں ناکام، اب اندرونی اختلافات پیدا کرنا چاہتا ہے، مجتبیٰ خامنہ ای

image

ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا ہے کہ دشمن میدانِ جنگ میں ناکامی کے بعد اب ملک کے اندر اختلافات پیدا کرکے قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے۔

روح اللہ خمینی کی 37ویں برسی کے موقع پر اپنے تحریری پیغام میں جسے تقریب میں پڑھ کر سنایا گیا مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا کہ موجودہ خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے قومی اتحاد، یکجہتی اور عوامی استقامت ناگزیر ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام میں مایوسی، بددلی اور ناامیدی پھیلانے والا ہر عمل درحقیقت دشمن کے مقاصد کو تقویت دیتا ہے اس لیے قوم کو ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔

ایرانی سپریم لیڈر کے مطابق مخالف قوتیں جنگی محاذ پر ناکامی کے بعد اب ایرانی عوام کے حوصلے کمزور کرنے اور داخلی سطح پر انتشار پیدا کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US