کرنسی تبادلہ مارکیٹس میں روپے اور امریکی ڈالر کے مابین ملا جلا مقابلہ دیکھا گیا، جس کے دوران انٹر بینک میں ڈالر سستا جبکہ اوپن مارکیٹ میں معمولی مہنگا ہوگیا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 3 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد ڈالر 278 روپے 45 پیسے سے گر کر 278 روپے 42 پیسے پر بند ہوا۔
دوسری جانب ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان (ای کیپ) کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 3 پیسے کا اضافہ ہوا، جس سے ڈالر 279 روپے 44 پیسے سے بڑھ کر 279 روپے 47 پیسے کی سطح پر پہنچ گیا۔