پاکستان کے مجموعی سیال زر مبادلہ کے ذخائر کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں، جس کے مطابق 29 مئی 2026ء کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران ملک کے مجموعی سیال ذخائر کی مالیت 22,636.0 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئی۔
زرمبادلہ کے ان ذخائر کی تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی تحویل میں 17,190.4 ملین ڈالر موجود ہیں، جبکہ تجارتی (کمرشل) بینکوں کے پاس زرِمبادلہ کے ذخائر کی مالیت 5,445.6 ملین ڈالر ہے۔
رواں ہفتے کے دوران مرکزی بینک کے اپنے زرمبادلہ ذخائر میں 43 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد یہ بڑھ کر 17,190.4 ملین ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے۔