وزیراعظم سے ایم کیو ایم وفد کی ملاقات، بجٹ پر گفتگو

image

وزیراعظم شہباز شریف سے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے وفد نے ملاقات کی، جس میں وفاقی بجٹ 27-2026 اور ملک کی مجموعی سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایم کیو ایم کے وفد کی قیادت ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کی جبکہ وفد میں مصطفیٰ کمال، فاروق ستار، امین الحق اور جاوید حنیف شامل تھے۔

ملاقات میں وزیراعظم نے کہا کہ ایم کیو ایم حکومت کی اہم اتحادی جماعت ہے اور ملک کی ترقی، معاشی استحکام اور عوامی فلاح میں اس کا کردار قابلِ تحسین ہے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں آئندہ بجٹ اور سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر وفاقی وزرا اور وزیراعظم کے مشیر بھی موجود تھے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US