صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے چار اہم ترمیمی بلوں کی منظوری دے دی، جن کے بعد متعلقہ قوانین میں مجوزہ ترامیم نافذ العمل ہونے کی راہ ہموار ہوگئی۔
ایوانِ صدر سے جاری اعلامیے کے مطابق منظور کیے گئے بلوں میں کیریج بائی ایئر (ترمیمی) بل 2026، پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (ترمیمی) بل 2026، مالی ذمہ داری اور قرضوں کی حدود کے تعین کا (ترمیمی) بل 2026 اور اقبال اکیڈمی (ترمیمی) بل 2026 شامل ہیں۔
اعلامیے کے مطابق صدرِ مملکت نے عائشہ حمیرا چوہدری (ایس جی/بی ایس-22) کی بطور رکن وفاقی پبلک سروس کمیشن تقرری کی بھی منظوری دے دی، جس کے بعد ان کی تعیناتی کا عمل باضابطہ طور پر مکمل ہوگیا ہے۔