سپریم کورٹ نے پنشن سے متعلق قانونی حق واضح کر دیا

image

سپریم کورٹ آف پاکستان نے فوت شدہ سرکاری ملازمین کی پنشن اور مراعات سے متعلق اہم فیصلہ جاری کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ متوفی ریٹائرڈ ملازم کی پنشن اور دیگر مراعات کی قانونی حق دار بیوہ یا قانون کے تحت نامزد شخص ہوگا، صرف قانونی وارث ہونے کی بنیاد پر بہن بھائی پنشن کے حقدار نہیں بن سکتے۔

چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں جاری کیے گئے چار صفحات پر مشتمل فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پنشن کی ادائیگی متعلقہ قوانین اور ادارے کے سروس رولز کے مطابق کی جائے گی، نہ کہ صرف وراثتی بنیاد پر۔

عدالت نے واضح کیا کہ فوت شدہ ملازم کی پنشن اور مراعات کی تقسیم کا تعین متعلقہ قوانین کے تحت ہوگا، اس لیے بہن بھائی صرف قانونی وارث ہونے کی بنیاد پر پنشن کے حق دار قرار نہیں دیے جا سکتے۔

سپریم کورٹ نے پیسکو کے ایک فوت شدہ ملازم کے بہن بھائیوں کی جانب سے وراثتی سرٹیفکیٹ جاری کرنے کی اپیل مسترد کرتے ہوئے پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US