دادو کے کچے کے گاؤں دانو چانڈیو میں زمین اور راستے کے تنازع پر دو برادریوں کے درمیان مسلح تصادم کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔
تصادم کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر صورتحال پر قابو پانے کی کارروائی شروع کردی۔
واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا اور آئی جی پولیس سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی، فوری تحقیقات اور ملزمان کی گرفتاری کی ہدایت کی۔