قلات میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 12 دہشت گرد ہلاک

image

بلوچستان کے ضلع قلات میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلیجنس بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے 12 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا گیا کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے سے برآمد اسلحہ، گولہ بارود اور آئی ای ڈیز موقع پر ہی تباہ کردی گئیں۔

علاقے میں دیگر دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US