وفاقی حکومت نے میجر جنرل فیصل نصیر کی خدمات نیکٹا (نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی) کے سپرد کرتے ہوئے انہیں تین سال کی مدت کے لیے ادارہ کا نیا نیشنل کوآرڈینیٹر تعینات کردیا ہے۔
میجر جنرل فیصل نصیر اس سے قبل بھی عسکری و دفاعی محاذ پر اہم اور کلیدی عہدوں پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ نیکٹا کے سربراہ کے طور پر ان کی تعیناتی کے بعد توقع ظاہر کی جا رہی ہے کہ ملک بھر میں دہشت گردی کے خاتمے، نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد، اور انٹیلی جنس شیئرنگ کے نظام کو مزید فعال اور موثر بنانے میں اہم پیشرفت ہوگی۔
نیکٹا کے نیشنل کوآرڈینیٹر کا عہدہ ملک میں کاؤنٹر ٹیررازم کی حکمتِ عملی کو مربوط اور نافذ کرنے کے لحاظ سے انتہائی اہمیت کا حامل سمجھا جاتا ہے، جہاں تمام سول اور عسکری انٹیلی جنس اداروں کے باہمی تعاون سے انسدادِ دہشت گردی کے اقدامات کو حتمی شکل دی جاتی ہے۔