خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران 5 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا، جبکہ فائرنگ کے شدید تبادلے میں پاک فوج کا بہادر سپاہی اعجاز احمد شہادت کے مرتبے پر فائز ہوگیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں 5 دہشت گرد جہنم واصل ہوئے، جبکہ سپاہی اعجاز احمد نے بہادری سے لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا۔
سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں دہشت گردوں کے خاتمے اور امن و امان برقرار رکھنے کے لیے کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔