صدر مملکت آصف علی زرداری آج سے 24 اکتوبر تک جرمنی کا سرکاری دورہ کریں گے، جس کے دوران وہ جرمن صدر، اعلیٰ قیادت اور اہم کاروباری شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔
دورے کے دوران پاکستان اور جرمنی کے درمیان دوطرفہ تعلقات، معاشی تعاون اور تجارتی روابط کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
رواں سال پاکستان اور جرمنی کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔ صدر مملکت کا یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطحی روابط کو مزید مضبوط بنانے اور مختلف شعبوں میں تعاون کے نئے مواقع پیدا کرنے کے حوالے سے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔