بنوں میں امن کمیٹی کے رکن ملک سبیل خان کی گاڑی پر دھماکا، ایک شخص شہید، تین زخمی

image

خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں کے علاقے ٹاؤن شپ، دبک سید خیل میں ہاتھی خیل امن کمیٹی کے رکن اور علاقائی ملک سبیل خان کی گاڑی پر دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص شہید جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے میں ملک اینار ولد ملک ایمر خان شہید ہوئے، جبکہ امن کمیٹی کے رکن ملک سبیل خان، عطاالرحمان، حیات، فضل محمد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

واقعے کے بعد متعلقہ حکام نے کارروائی شروع کردی ہے، جبکہ دھماکے کی نوعیت اور وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US