ایران کو ایٹمی ہتھیار نہیں بنانے دیں گے، ڈونلڈ ٹرمپ

image

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا ایران کو جوہری طاقت بننے سے روکنے کے لیے اقدامات کرے گا، جبکہ اس مقصد کے لیے عالمی تعاون بھی ضروری ہے۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا کے پاس تقریباً 4 ہزار جوہری ہتھیار ہیں جبکہ روس دوسرے اور چین تقریباً 600 جوہری ہتھیاروں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ ان کے مطابق آئندہ 10 سال میں چین جوہری ہتھیاروں کی تعداد میں امریکا کے برابر آسکتا ہے۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ جوہری ہتھیاروں کی تعداد نصف کرنے یا دنیا کو ان سے مکمل طور پر پاک کرنے کا فیصلہ ان کے لیے مشکل ہے۔

دوسری جانب امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے دعویٰ کیا کہ ایران جوہری طاقت بن گیا تو اپنے ہتھیار استعمال کرسکتا ہے، اس لیے اسے جوہری صلاحیت حاصل کرنے سے روکنا ضروری ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US