جامعہ کراچی: سپلیمنٹری امتحانی فارمز کی تاریخیں

image

جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے مطابق بی کام ریگولر سپلیمنٹری امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے۔طلبہ اپنے امتحانی فارم 27 اگست 2014 ء تک 2650/=روپے فیس برائے سال اول/ دوئم اور4550/= روپے فیس برائے (سال اول ودوئم باہم)کے ساتھ متعلقہ کالجز میں جمع کراسکتے ہیں۔واضح رہے کہ ایسے طلباوطالبات جو 2004ء یا اس سے قبل کی انرولمنٹ کے حامل ہیں وہ سپلیمنٹری امتحان 2013 ء میں شرکت کے اہل ہونگے۔علاوہ ازیں ایسے طلبا وطالبات جو2004 ء یا اس سے قبل کی انرولمنٹ کے حامل ہیں اور سپلیمنٹری امتحان میں شرکت کے خواہش مند ہیں انہیں امتحانی فیس کے علاوہ 3000/= روپے اضافی چارجز بھی اداکرنا ہونگے۔مذکورہ سپلیمنٹری امتحان میں شرکت کا آخری موقع دیا جارہاہے اس کے بعد کوئی موقع نہیں دیا جائے گا۔جامعہ کراچی کے اعلامیہ کے مطابق بی اے ،بی ایس سی اور بی کام (ریگولروپرائیوٹ) کے ایسے طلبا وطالبات جو 2000 یا اس سے قبل کی رجسٹریشن / انرولمنٹ کے حامل ہیں اور سپلیمنٹری امتحان 2013 ء میں شرکت کے خواہشمند ہیں انہیں امتحانی فیس کے علاوہ 3000/= روپے اضافی چارجز بھی اداکرنا ہونگے۔واضح رہے کہ بی اے،بی ایس سی اور بی کام(ریگولر وپرائیوٹ)کے ایسے طلبہ جو 2000 یا اس سے قبل کی رجسٹریشن / انرولمنٹ کے حامل ہیں اُنہیں سپلیمنٹری امتحان 2013 ء میں شرکت کا آخری موقع دیا جارہاہے۔اس کے بعد امتحان میں شرکت کاموقع قطعی نہیں دیا جائے گا۔اعلامیہ کے مطابق بی اے پرائیوٹ کے سپلیمنٹری امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے ۔طلبہ اپنے امتحانی فارم28 اگست 2014 ء تک 2800/= روپے فیس برائے سال اول/ دوئم اور5000/= روپے فیس برائے (سال اول ودوئم باہم )کے ساتھ بینک کائونٹرز واقع سلورجوبلی گیٹ پر جمع کراسکتے ہیں۔ ایسے طلبہ جو 2012 ء کی رجسٹریشن کے حامل ہیں وہ سپلیمنٹری امتحان 2013 ء میں شرکت کے اہل نہیں ہونگے ،جبکہ ایسے طلبہ جو 2007 ء یا اس سے قبل کی رجسٹریشن کے حامل ہیں اور سپلیمنٹری امتحان میں شرکت کے خواہش مند ہیں انہیں امتحانی فیس کے علاوہ 3000/= روپے اضافی چارجز بھی اداکرنا ہونگے۔ بی اے ریگولر کے سپلیمنٹری امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے ۔ طلبہ اپنے امتحانی فارم 2050/= روپے فیس برائے سال اول/ دوئم اورکمبائنڈ کے لئے 3650/= روپے کے ساتھ27 اگست 2014 ء تک متعلقہ کالجز میں جمع کراسکتے ہیں۔ ایسے طلبہ جو 2012 ء کی انرولمنٹ کے حامل ہیں وہ سپلیمنٹری امتحان 2013 ء میں شرکت کے اہل نہیں ہونگے ،جبکہ ایسے طلبہ جو 2007 ء یا اس سے قبل کی انرولمنٹ کے حامل ہیں اور سپلیمنٹری امتحان میں شرکت کے خواہش مند ہیں انہیں امتحانی فیس کے علاوہ 3000/= روپے اضافی چارجز بھی اداکرنا ہونگے۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.