ورلڈ کپ ٹورنامنٹ٬ عامر سہیل کا پنڈورا باکس اور باسط علی کا الزام

image

ورلڈ کپ کی آمد آمد ہے اور ساتھ ہی پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عامر سہیل نے

اپنا نیا پنڈورا باکس بھی کھول دیا ہے- عامر سہیل نے دعویٰ کیا ہے کہ ورلڈ کپ

مقابلوں میں پاک بھارت میچ کا فیصلہ گراؤنڈ میں نہیں بلکہ کہیں اور طے ہوجاتا ہے۔

دوسری جانب عامر سہیل کے اس بیان کو سابق پاکستانی کرکٹر باسط علی نے آڑے ہاتھوں

لیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ پاک بھارت میچوں پر عامر سہیل کا تبصرہ انتہائی

افسوسناک ہے

باسط علی نے عامر سہیل پر الزام لگایا ہے کہ عامرسہیل چھیانوے میں پرساد کو اشارہ

کر کے آؤٹ ہوئے- باسط علی کا یہ بھی کہنا تھا کہ سب سے پہلے تو عامر سہیل کا احتساب

ہونا چاہیئے اور ان سے بیان کی وضاحت طلب کی جائے۔


About the Author:

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.