بھارتی کرکٹ بورڈ کا دوغلا پن سامنے آگیا.

image
ممبئی: چند روز قبل تک پاک بھارت سیریز کی حمایت کرنے والے اور اپنی حکومت پر سیریز کے انعقاد کیلئے زور دینے والےبھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری انوراگ ٹھاکر ایک بار پھر ہرزہ سرائی پر اتر آئے۔ انھوں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ذاتی طور میرا خیال ہے کہ سرحدوں پر لاشیں گررہی ہوں تو باہمی کرکٹ نہیں کھیلی جا سکتی، البتہ بھارتی کرکٹ بورڈ ایک تنظیم اورعالمی سطح پر معاہدوں کا پاسس رکھنا ہماری مجبوری ہے، سیاستدان ہونے کیساتھ میں بورڈ کا سیکریٹری بھی ہوں۔

دراصل حکومتی اجازت کے بغیر سابق ہم منصب سنجے پٹیل نے پی سی بی کیساتھ جس ایم او یو پر دستخط کیے وہ گلے کی ہڈی بن گیا، ہمیں پاکستان ہی نہیں آئی سی سی کے ہر فل ممبر کیساتھ طے پانے والے ایگریمنٹ کے مطابق چلنا ہوتا ہے، خواہ وہ کسی سال، ماہ، تاریخ، سیریز یا وینیو کے حوالے سے ہو، عوام سوشل میڈیا پر مجھ سے سیریز کے بارے میں بات کرتے ہیں لیکن میں بھارتیہ جنتا پارٹی یا اپنا ذاتی ایجنڈا بی سی سی آئی پر نہیں تھوپ سکتا، ایک تنظیم کے طور بھارتی بورڈ کوئی موقف اختیار کرے تو حکومت تک پہنچانا میرے فرائض میں شامل ہے۔

About the Author:

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.