پورا ملک میرا سلطان ڈرامے کی مانند چلایا جا رہا ہے، فاروق ستار

image

قومی اسمبلی میں ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے

کہ ملک کو میرا سلطان ڈرامے کی طرح چلایا جا رہا ہے ، یہ ملک کسی کے باپ کی

جاگیر نہیں، 18 کروڑ عوام کا ہے۔

قومی اسمبلی اجلاس کے دوران ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق

ستار نے میر ا سلطان ڈرامے کی مثال دے دی۔ ان کا کہنا تھاکہ ملک کو میرا

سلطان ڈرامے کی طرح چلایا جا رہا ہے۔

ایک ریاست سمبل آغا کی ہے ، ایک ماہ دوراں کی اور ایک حورم سلطان کی ہے ،

یہ ملک کسی کے باپ کی جاگیر نہیں، 18 کروڑ عوام کا ہے۔

ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ حکومتی پالیساں امراء کو نوازنے کے لئے ہیں ،

غریب آدمی کے لئے نہیں، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 5 فیصد کم کی گئیں ،

انہیں 20 سے 25 فیصد کم ہونا چاہیے تھا ۔


About the Author:

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.