عامر خان کو سلمان خان کی فلم’سلطان‘ کا شدت سے انتظار

image

بالی ووڈ کے دبنگ خان کی آنے والی نئی فلم’سلطان‘کا نا صرف مداحوں کو

انتظار ہے بلکہ مسٹر پرفیکشنسٹ بھی ان کی فلم کا بے صبری سے انتظار کر رہے

ہیں۔

ایک تقریب میں عامر خان نے کہا کہ سلمان خان کی فلمیں ہمیشہ متاثر کن ہو تی

ہیں اس لئے مجھے ان کی نئی فلم’سلطان‘سے بھی کئی امیدیں ہیں اور میں اس فلم

کے ریلیز ہونے کا بے صبری سے انتظار کر رہا ہوں کیونکہ میں جانتا ہوں کہ یہ

بہت اچھی فلم ہوگی۔

فلم’ سلطان‘ 'میں سلمان خان ایک ریسلر کا کردار ادا کر رہے جبکہ ان کے مد

مقابل انوشکا شرما مرکزی کردار میں جلوہ گر ہوں گی۔ فلم رواں سال عید الفطر

کے موقع پر ریلیزکی جائے گی۔


About the Author:

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.