مقتول ثاقب کے والدین سے واقعہ کی تفصیلات سن کروزیراعلیٰ شہبازشریف کی آنکھیں نمناک ہو گئیں

image
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے مقتول ثاقب کے والدمحمد نذیر اوروالدہ وزیراں بی بی کے سر پر ہاتھ رکھ کر اس افسوسناک واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور انہیں دلاسہ دیتے ہوئے وعدہ کیاکہ میں خود آپ کو انصاف دلاؤں گا-وزیراعلیٰ نے مقتول کے والدین سے افسوسناک واقعہ کی تفصیلات معلوم کیں -

افسوسناک واقعہ کی تفصیلات جان کران کی آنکھیں نمناک ہو گئیں-وزیراعلیٰ نے سوگوار خاندان کو دلاسہ دیااور کہاکہ آپ فکر نہ کریں، ہر صورت انصاف ہوگا اور ملزمان قانون کے تحت سزا سے نہیں بچ پائیں گے-وزیراعلیٰ قتل کیس کی تفتیش پر مامورانویسٹی گیشن افسران کی جانب سے مقتول کے والدین سے رابطہ نہ رکھنے پر سخت برہم ہوئے اور اس رویے کو انصاف کے خلاف قراردیا۔
 


About the Author:

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.