پیمرا نے عامر لیاقت اور ان کے پروگرام پر پابندی لگا دی

image
پیمرا کی جانب سے پاکستان کا سب سے بڑا میڈیا گروپ کا دعویٰ کرنے والے چینل بول ٹی وی کے پروگرام “ ایسا نہیں چلے گا “ اور اس کے میزبان عامر لیاقت حسین پر پابندی عائد کردی گئی ہے-

پیمرا نے عامر لیاقت کے خلاف موصول ہونے والی درخواست کی سماعت کے بعد اس پروگرام پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا-

پیمرا کا کہنا ہے کہ “ عامر لیاقت حسین بول ٹی وی کے اس سیاسی پروگرام کے ذریعے نفرتوں کا پرچار کر رہے ہیں“-

پیمرا کے نوٹس کے مطابق “ عامر لیاقت اب کسی ٹی وی پروگرام میں نہ بحیثیت مہمان٬ تجزیہ کار٬ اداکار٬ رپورٹر وغیرہ شریک نہیں ہوسکیں گے بصورتِ دیگر بول ٹی وی کا لائسنس معطل کردیا جائے گا“-


About the Author:

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.