پاکستان میں کرپشن میں کمی اور شفافیت میں اضافہ موجودہ حکومت کا کریڈٹ ہے:شہبازشریف

image
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ بین الاقوامی اداروں نے بھی موجودہ حکومت کی شفافیت کی پالیسیوں پر مہر تصدیق ثبت کی ہے اور یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ کرپشن کے خلاف موجودہ حکومت کی زیرو ٹالرنس کی پالیسی کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں اور پاکستان میں کرپشن میں کمی اور شفافیت میں اضافہ موجودہ حکومت کا کریڈٹ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں قومی وسائل کو بے دردی سے لوٹا گیا جبکہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے نہ صرف اربوں روپے کے قومی وسائل بچائے بلکہ وسائل کو امانت سمجھ کر عوام کی فلاح پر خرچ کیا ہے۔انہو ں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے ترقیاتی منصوبے شفافیت اور اعلیٰ معیار میں اپنی مثال آپ ہیں۔ساڑھے تین برس کے دوران دیانت کے ساتھ کی گئی محنت رنگ لا رہی ہے۔70 برس کی غلطیوں کی تلافی محنت اور عزم کے ساتھ کر رہے ہیں۔انہو ں نے کہا کہ حکومت اور حصول اقتدار سیاستدان کی منزل نہیں بلکہ عوامی خدمت کا ذریعہ ہوتا ہے۔ باشعور عوام دھرنا دینے والوں اور ماضی میں کرپشن کے ریکارڈ بنانے والوں کو مسترد کرچکے ہیں۔ پاکستان کے عوام ترقی دشمن سیاست سے متنفر اور بیزار ہو چکے ہیں اور صرف اور صرف ترقی و خوشحالی چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے عوامی خدمت کے ریکارڈ قائم کئے ہیں اور پہلے کی طرح آئندہ بھی عوام کی توقعات پر پورا اتریں گے۔ وزیراعلیٰ نے ان خیالات کا اظہار رکن قومی اسمبلی رضا حیات ہراج سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے آج یہاں ان سے ملاقات کی۔
 


About the Author:

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.