وزیراعلیٰ کافیصل آباد کے رہائشی کینسرکے مرض میں مبتلا اڑھائی سالہ بچے حسین کے حوالے سے نشر ہونے والی خبر کا نوٹس

image
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے فیصل آباد کے رہائشی کینسرکے مرض میں مبتلا اڑھائی سالہ بچے حسین کے حوالے سے اے آروائی نیوز پر نشر ہونے والی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے محکمہ صحت کے حکام کو ہدایت کی ہے کہ بچے کے علاج معالجے کیلئے فوری ضروری اقدامات کئے جائیں اور اس ضمن میں جلد سے جلد میڈیکل بورڈ تشکیل دیا جائے-

 انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت بچے کے علاج معالجہ کیلئے وسائل فراہم کرے گی-اس سلسلے میں ایڈیشنل سیکرٹری مالی امداد وزیر اعلی آفس حاجی نواز ملک نے آج رات بچے کے والد سے رابطہ کیا اور انہیں وزیر اعلی شہباز شریف کی جانب سے بچے کے علاج معالجہ کیلئے ہرممکن معاونت کی یقین دہانی کرائی -
 


About the Author:

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.