عوام کو معیاری طبی سہولتوں کی فراہمی ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے:شہبازشریف

image
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیرصدارت آج یہاں صوبائی کابینہ کمیٹی برائے صحت کا اجلاس منعقد ہوا جس میں صحت عامہ کی بہتری کیلئے اصلاحاتی پروگرام پر تیزی سے پیش رفت کیلئے صوبائی کابینہ کمیٹی برائے صحت کو مزید بااختیار بنانے کیلئے تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔

وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتالو ں میں مریضوں کو معیاری طبی سہولتوں کی فراہمی ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے اور صوبے کے عوام کو معیاری طبی سہولتوں کی فراہمی کیلئے جامع اصلاحاتی پروگرام پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔ ہیلتھ کئیر سسٹم میں بہتری کیلئے اصلاحاتی پروگرام پر تیزی سے عملدرآمد اور درست سمت میں اقدامات اٹھانے کیلئے بلاتاخیر فیصلے کرنا ہوں گے۔ روایتی طریقہ کار کو چھوڑ کر انفرادیت اور جدت کے ساتھ آگے بڑھنا ہے۔ انہو ں نے کہا کہ فیصلوں پر عملدرآمد میں غیر ضروری تاخیر کسی صورت نہیں ہونی چاہیئے اور اس ضمن میں صوبائی کابینہ کمیٹی برائے صحت کو مزید بااختیار بنانا ہوگا۔ عوام کو علاج معالجے کی بہترین سہولتوں کی فراہمی کیلئے کابینہ کمیٹی کو جتنا بااختیار بنائیں گے ،اتنے مثبت نتائج برآمد ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ وقت بدل چکا ہے اور اب ایک لمحے کی بھی تاخیر کی کوئی گنجائش نہیں۔روایتی اور طویل طریقہ کار کو جدید ، پیشہ ورانہ اور مختصر طریقہ کار سے بدلنا ہے تاکہ مثبت نتائج جلد سامنے آئیں اوردکھی انسانیت کو وہ خدمات دی جاسکیں جسے ماضی میں نظر انداز کیاگیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ شفافیت کو یقینی بناتے ہوئے تیز رفتاری سے پیشہ ورانہ انداز سے نظام میں بہتری لائی جائے گی اور ان تمام اقدامات کا مقصد عام آدمی کو علاج معالجے کی وہ سہولتیں فراہم کرنا ہیں جو ان کا حق ہیں۔ صوبائی وزراء عائشہ غوث پاشا، خواجہ سلمان رفیق، خواجہ عمران نذیر، مشیر ڈاکٹر اعجاز نبی، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز اور اعلیٰ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔
 


About the Author:

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.