کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ: اسکروٹنی فارم اور مارک شیٹس---

07 Mar, 2017 ہماری ویب
اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی نے اعلان کیا ہے کہ انٹرمیڈیٹ کامرس پرائیویٹ اور ہوم اکنامکس گروپس کے ضمنی امتحانات برائے 2016ء کے اسکروٹنی فارم متعلقہ سیکشن سے ضروری تصدیق کے بعد بروز منگل 7مارچ 2017ء سے بروز جمعرات 6اپریل 2017ء تک انٹربورڈ میں واقع بینک برانچ میں جمع کرائے جاسکتے ہیں، تاریخ گزرنے کے بعد اسکروٹنی فارم قابل قبول نہیں ہوں گے۔

محمد عمران خان چشتی نے مزید بتایا کہ ہوم اکنامکس گروپ کی مارکس شیٹس کالجوں کو روانہ کردی گئی ہیں جبکہ کامرس پرائیویٹ کے امیدواروں کی مارکس شیٹس ان کی جانب سے دیئے گئے پتوں پر روانہ کردی گئی ہیں۔

Click here for Online Academic Results

Watch Live News

Post Your Comments
Select Language:    
MORE ON NEWS
MORE ON HAMARIWEB