ہیپاٹائٹس کلینک میں جدید ترین طبی سہولتیں دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ہے:شہبازشریف

image
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ اینڈ ریسرچ سنٹر کی سائٹ پر ہیپاٹائٹس ٹریٹمنٹ فلٹر کلینک کے افتتاح کے بعد وہاں فراہم کی جانے والی جدید طبی سہولتوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔

 وزیراعلیٰ کلینک میں بنائے ہر سیکشن میں گئے اور وہاں موجود ڈاکٹروں اور دیگر عملے کے ساتھ بات چیت کی۔ وزیراعلیٰ نے مریضوں کی آمد سے لے کر ان کے میڈیکل چیک اپ کے پورے نظام کا معائنہ کیا ۔ وزیراعلیٰ نے ہیپاٹائٹس کلینک میں جدید ترین مشینری اور آلات لگانے پر متعلقہ حکام کی کارکردگی کو سراہا اور اس کلینک کو ہیپاٹائٹس کے امراض میں مبتلا مریضوں کے علاج کیلئے شاندار کاوش قرار دیا۔ وزیراعلیٰ نے ڈاکٹروں اور دیگر عملے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جس شاندار انداز میں عمارت کا ڈیزائن بنایا گیا ہے، اس سے شاندار طبی سہولتوں کی فراہمی کا انتظام کیا گیا ہے۔ بلاشبہ یہ صحت عامہ کے شعبہ میں ایک سنگ میل ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ دکھی انسانیت کے زخموں پر مرہم رکھنا بہت بڑی عبادت ہے اور مریض کا آدھا درد اس وقت دور ہو جاتا ہے جب ڈاکٹر اس سے اچھے طریقے سے پیش آتا ہے۔ وزیراعلیٰ نے ہیپاٹائٹس کلینک میں اعلیٰ معیار کے تعمیراتی کام کو بھی سراہا اور متعلقہ حکام کو شاباش دی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہیپاٹائٹس کلینک میں مہیا کی جانے والی جدید ترین طبی سہولتیں دیکھ کر میرا دل باغ باغ ہو گیا ہے۔


About the Author:

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.