امریکی قونصل جنرل کا مذہبی رہنماؤں کے ہمراہ بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے مختلف عبادت گاہوں کا دورہ

image
کراچی: بین المذاہب تعاون اور مذہبی رواداری کو فروغ دینے کے لیے معروف مذہبی رہنماؤں نے کراچی میں مختلف عبادت گاہوں کا دورہ کیا اور ملک سے انتہاپسندی کے خاتمے اور رواداری کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا، ان مذہبی رہنماؤں کی درخواست پر امریکی قونصل جنرل گریس شیلٹن نے بھی دورے میں شرکت کی۔

امریکی قونصل جنرل نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’ آج ہم نے ایک مسجد، کیتھولک گرجا، سکھ گردوارے اور ایک مزار کا دورہ کیا، ان تمام مقامات کو دیکھ کر مجھے پھر یہ احساس ہوا کہ کراچی ایک کثیر المذاہب اور کثیرالثقافت شہر ہے اور یہاں کے تاریخی مذہبی مقامات کا تحفظ نہایت اہم ہے۔‘‘

قومی کونسل برائے مذہبی ہم آہنگی پاکستان کی سندھ کی چیئرپرسن منگلا شرما نے کہا کہ ’’ مذہبی رہنماؤں کے ساتھ عبادت گاہوں کا دورہ انتہائی حوصلہ افزا تجربہ تھا، مجھے امید ہے کہ یہ کراچی اور ملک میں بین المذاہب رواداری کو فروغ دینے کے لیے کیے جانے والے اقدامات میں سے ایک ثابت ہوگا۔‘‘

امریکی قونصل جنرل گریس شیلٹن اور مذہبی رہنماؤں نے کلفٹن کی جامعہ اسلامیہ، عبداللہ شاہ غازی کے مزار، سوامی نارائن مندر، گرو نانک کے گردوارے اور سینٹ پیٹرک چرچ کا دورہ کیا۔ دورے کے بعد تمام رہنماؤں نے اکٹھے ظہرانہ کیا اور آج کے دورے سے فائدہ اٹھاتے ہوئے مذہبی رواداری کی ترویج پر تبادلہ خیال کیا -
 


About the Author:

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.