امریکی قونصلیٹ میں افطار اور کرکٹ میچ کا انعقاد

image
کراچی:امریکی قونصل جنرل گریس شیلٹن نےقونصلیٹ جنرل میں کراچی کے پس ماندہ اور محروم طبقے کے 40 نوجوانوں کے لیے افطار پارٹی کا اہتمام کیا، ایونٹ میں کرکٹ کلینک کا بھی انعقاد کیا گیا تھا جس کے دوران امریکی قونصلیٹ کے عملے نے طلبہ سے بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ سیکھی۔ ایونٹ میںخانمعین،اعجاز فاروقی،محمد شعیب، فیصل اقبال, علیانور اور محبوب شاہ سمیت کرکٹ سے وابستہ نامور شخصیات نے شرکت کی۔ کرکٹ کلینک اور افطار کے بعد امریکی قونصلیٹ کے عملے اور طلبہ نے کرکٹ میچ کھیلا۔

امریکی قونصل جنرل گریس شیلٹن نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’امید ہے کہ آج کا یہ ایونٹ ان مثبت اثرات کو نمایاں کرنے میں معاون ثابت ہوگا جو ٹیم اسپورٹس کے ذریعے فروغ پاتے ہیں، جن میں شراکت، باہمی احترام اور شمولیت جیسے جذبات شامل ہیں۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’’ پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسلمان خیرات، روزے اور عبادت کے مہینے رمضان کی برکتیں حاصل کررہے ہیں، ہم ان تمام مسلمانوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں۔‘‘

آج کے ایونٹ میں شریک طلبہ کا تعلقامریکی محکمہ خارجہ کی مالی معاونت سے چلنے والے پروگرام ’’انگلش ورکس‘‘ سے تھا۔ اس پروگرام کا مقصد طلبہ کی کاروباری ابلاغ کی صلاحیتوں کو فروغ دے کر انھیں روزگار اور تعلیم کے بہتر مواقع فراہم کرنا ہے۔ افطار کرکٹ ایونٹ سال بھر چلنے والے اسپورٹس ڈپلومیسی سلسلے کا حصہ ہے جس میں معاشرے کے ہر طبقے کے طلبہ کی شمولیت یقینی بنائی جاتی ہے۔
 


About the Author:

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.