عودی عرب میں پاکستانیوں کے سر شرم سے جھک گئے افسوسناک خبر آگئی

image

ریاض:سعودی عرب کے صوبے ریاض میں سعودی پولیس نے چوری ڈکیتی جیسی مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث پاکستانی باشندوں کا ایک گروہ پکڑ لینے کا انکشاف کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ریاض صوبے کی پولیس کے میڈیا ترجمان نے بتایاکہ کچھ عرصہ قبل دارالحکومت کے علاقے منفوحہ کے پولیس سٹیشن پر 2 پاکستانی مقیمین نے اطلاع دی کہ انہیں سیکیورٹی اہل کار کے روپ میں نامعلوم افراد نے حراست میں رکھا اور تشدد کا نشانہ بنایا۔
اس کے علاوہ اسلحے کے زور پر حاصل کیے گئے دونوں پاکستانیوں کے پاس موجود 10250 ریال اور 5000 ریال مالیت کے موبائل ریچارج کارڈ بھی واپس لے لیے گئے ہیں۔


ان نامعلوم افراد کو گرفتار کیا گیا تو معلوم ہوا کہ یہ5 افراد پر مشتمل گروہ ہے اور تمام افراد پاکستانی شہریت رکھتے ہیں۔گرفتار افراد کے قبضے سے نشہ آور حشیش ، وائرلیس سیٹ ، 22 موبائل فونز ، تشدد کے لیے استعمال کیے جانے والے 2 کوڑے ، 6861 سعودی ریال برآمد کر لیے گئے۔


About the Author:

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.