اسٹینڈرڈ چارٹرڈ نے کراچی یونائٹیڈ کے تعاون سے یوتھ لیگ فٹبال ٹورنامنٹ شروع کرنے کا اعلان کر دیا

image
اس لیگ میں پورے کراچی سے نوجوان لڑکے اور لڑکیوں پر مشتمل فٹبا ل کی ٹیمیں حصہ لیں گی کراچی(09اکتوبر،: (2017 اسٹینڈرد چارٹرڈبینک نے بچوں میں کھیلوں کے فروغ کے لیے اپنی کمیونٹی سروس کے مینڈیٹ کے تحت کراچی یونائٹیڈ کے تعاون سے ’’اسٹینڈرڈ چارٹرڈ کراچی یونائٹیڈ یوتھ لیگ ‘‘شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔


’’اسٹینڈرڈ چارٹرڈ کراچی یونائٹیڈ یوتھ لیگ کا مقصد پورے کراچی کی یوتھ فٹبال ٹیموں کو ایک دوسرے کے قریب آنے کے لیے ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا، رکاوٹوں کو دور کرنا اور مقابلے کا جذبہ پیدا کرنا ہے۔ کراچی یونائٹیڈ اسٹیڈیم میں 23ستمبر،2017سے شروع ہونے والی اس لیگ میں لڑکوں کی بارہ جب کہ لڑکیوں کی سات ٹیمیں حصہ لیں گی۔ لیگ کا فائنل دسمبر،2017کے وسط میں کھیلا جائے گا۔

لڑکوں کی لیگ میں عمر کے اعتبار سے تین گروپ یعنی انڈر 12، انڈر 14اور انڈر16 حصہ لیں گے اور ہر گروپ سے کوالیفائی کرنے والی ٹیم کوارٹر فائنل میں حصہ لے گی۔مقابلے میں لڑکیوں کا ایک ٹورنامنٹ بھی شامل ہے جوسنگل لیگ7 aside کے فارمیٹ پر بنیاد پر کھیلا جائے گا۔ ٹاپ کرنے والی دو ٹیمیں فائنل میں مقابلہ کریں گی۔

اس مقابلے میں پورے کراچی سے 700لڑکے اور لڑکیاں حصہ لیں گی۔ لیگ کا معیار بہتر بنانے کے لیے ہر میچ کے لیے آفیشل ریفری اور میچ کمشنر مقرر کیا جائے گا جب کہ ہر میچ میں بہترین کھلاڑی ،ٹاپ اسکورر، فیئر پلے اور میچ آفیشلز کے ایوارڈز بھی دئیے جائیں گے۔ آٹھ مختلف مقامات پر کل 121میچ کھیلے جائیں گے جن میں پرانا گولیمار، کلفٹن، ملیر، بلدیہ، لیاری، کورنگی اور ماڑی پورشامل ہیں۔ توقع ہے کہ کراچی بھرسے بڑی تعداد میں شائقین ان میچوں کو دیکھنے کے لیے آئیں گے۔

اسپانسرشپ پر تبصرہ کرتے ہوئے اسٹینڈرڈ چارٹرڈ میں ہیڈ آف کارپوریٹ افیئرز اینڈ برانڈ اینڈ مارکیٹنگ، محترمہ خدیجہ ہاشمی نے کہا،’’ اسٹینڈرڈچارٹرڈ کو یوتھ لیگ کے لیے کراچی یونائٹیڈ کا پارٹنر بننے پر فخر ہے۔یہ ایک منفرد لیگ ہے جو کمیونٹیز کو ایک دوسرے کے قریب لائے گی۔ ہم امید کرتے ہیں کہ یہ لیگ صحتمند مقابلے کی فضا پیدا کرے گی اورایک متحدہ قوت کے طور پر مثبت سماجی فوائد لائے گی جس سے ہماری کمیونٹی کو طویل المیعاد تبدیلیاں آئیں گی۔اسٹینڈرڈ چارٹرڈ کی فٹبال کے ساتھ طویل وابستگی ہے اور اسے کمیونٹی کی سطح پر ایک اور اقدام’’گول‘‘ اٹھانے پر فخر ہے جو نوجوان لڑکیوں اور پاکستان کو مالی امور میں تعلیم کے قابل بنائے گا۔

کراچی یونائٹیڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، عمران علی نے کہا،’’ہم اسٹینڈرڈ چارٹرڈ کو خوش آمدید کہتے ہیں اور کھیلوں کے فروغ میں شراکت کے علاوہ نوجوانوں میں مقابلہ کا جذبہ پیدا کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہیں جس کی بہت ضرورت ہے ۔ہمیں اس لیگ کے اسکوپ پر خاص طور سے خوشی ہے جس میں لڑکیاں اور عمر کے اعتبار سے ایک سے زیادہ گروپس شامل ہیں جس کا مطلب ہے ہم اور زیادہ زندگیوں اور خاندانوں تک رسائی حاصل کر رہے ہیں۔فٹبال کے علاوہ، ہم محسوس کرتے ہیں کہ ایسے فورم مثبت سماجی تبدیلی لانے کا حقیقی ذریعہ ہیں اور اچھی اقدار مثلاً ڈسپلن، عزت، ٹیم ورک اور مجموعی طور پر کمیونٹی کی ترقی کا باعث ہیں۔


About the Author:

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.