سری لنکن کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو انہی کی زبان میں خوش آمدید کہا جائے گا ۔

image

لاہور :29 اکتوبر کو پاکستان سری لنکا واحد ٹی 20 میچ کے لیے پی سی بی بھی کی جانب سے تیاریاں عروج پر ہیں ۔اس سلسلے میں قذافی سٹیدیم کو  دلہن کی طرح سجایا جارہاہے اور اس کے ساتھ ساتھ لاہور کی مہمان نوازی کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے سری لنکن ٹیم کے استقبال کا انوکھا طریقہ بھی اختیار کر لیا گیا ہے ۔

پی سی بی کی جانب سے اس بار کہا گیا ہے کہ سری لنکن کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو انہی کی زبان میں خوش آمدید کہا جائے گا ۔اس سلسلے میں  قذافی اسٹیڈیم کے گرد سنہالی زبان میں بینرز لگا دیئے گئے۔

 سنہالی زبان میں بینرز نشتر سپورٹس کمپلیکس کے مرکزی گیٹ پر نصب کئے گئے ہیں۔واضح رہے یہ بینرز  پنجاب حکومت کی جانب سے لگائے گئے ہیں۔


About the Author:

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.